کورونا سے سندھ پولیس کے مزید دو اہلکار جاں بحق

کراچی: کورونا وائرس سے سندھ پولیس کے مزید دو اہلکار جاں بحق ہوگئے، اس کے بعد اس وبا سے جاں بحق سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی جب کہ 5 اعلیٰ پولیس افسران سمیت فرنٹ لائن فائٹرز فورس کے کورونا وائرس کا شکار ملازمین کی تعداد 409 ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ان کے دفتر کے احاطے میں واقع سی پی ایل سی آفس میں تعینات وائرلیس آپریٹر ہیڈ کانسٹیبل سید حسن رضا کو 2 جون کو کورونا وائرس کی رپورٹ ملی جس میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ علاج کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران ہی خالق حقیقی سے جاملے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ان کے ڈسٹرکٹ میں ہی ڈیوٹی کے لیے آئے سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے کمانڈو راشد بھی کورونا کے باعث بدھ کی صبح انتقال کرگئے۔