لاہور: داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق ذوالقرنین کچھی کو 28 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ذوالقرنین کچھی کافی عرصے سے آنت کے عارضے میں بھی مبتلا تھے، ان کی بڑی آنت کے آپریشن کے بعد مصنوعی آنت ڈالی گئی تھی جب کہ انہیں ہر 10 دن بعد پلیٹ لیٹس کم ہونے پر ہسپتال لے جایا جاتا تھا۔
صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کچھی کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا۔