اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 534 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت سرگرم ہے، صوبوں اور مرکز کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے تبادلے کی بات کی گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4046 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 664 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں، 534 کیسز تصدیق شدہ ہیں۔ پنجاب میں 104 ، سندھ میں 269، خیبر پختونخوا میں 27،اسلام آباد میں 10، آزاد کشمیر میں ایک مریض موجود ہے، دیگر مریضوں کا تعلق بلوچستان اور گلگت بلتستان سے ہے۔