لاہور:وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں کورونا ریسرچ کو یہودی تنظیم کو سونپنے کی خبروں کو بے بنیاد قراردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت نے اپنے بیان میں کہاکہ پنجاب میں کورونا ریسرچ کو یہودی تنظیم کو سونپنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ریسرچ کرنے والے ڈاکٹرعمارسرور ایک سچے محب الوطن اوورسیز پاکستانی ہیں جو مایہ ناز ریڈیلوجسٹ اور پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ہیں، ہارورڈ میڈیکل فیکلٹی فزیشنز ہسپتال میں ملازمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر عمار سرور پاکستان چھٹی پر وطن واپس آ کر مشکل کی گھڑی میں قوم کی خدمت کرناچاہتے ہیں۔وزیرصحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمار سرور بغیر کسی معاوضہ کے ہائیڈرو کلورو کوئین کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مفید بنانے بارے ریسرچ کر رہے ہیں۔