واشنگٹن: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکا نے پاکستان کو ابتدائی طور پر دس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کی کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاک امریکا اشتراک جاری ہے، امریکا پاکستان کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔
پاکستان کو امداد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی، ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔