امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کے گردوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایک تحقیق کے دوران 50 فیصد کے قریب وبا کے شکار مریضوں کے گردے ناکارہ رپورٹ ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک سٹی کے اسپتال میں ماہرین نے ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی، مطالعے میں بتایا گیا کہ مذکورہ اسپتال کے تقریباً 50 فیصد کرونا مریض ایسے ہیں جن کے گردے وبا کی لپیٹ میں آنے کے بعد ناکارہ ہوئے، انہیں اس سے قبل گردے کی کوئی بیماری تک لاحق نہیں تھی۔ تحقیقی مطالعے کے مطابق 46 فیصد میں 82 فیصد وہ مریض تھے جنہیں کبھی گردے کی کوئی شکایت تک نہیں تھی۔ مذکورہ صورت حال کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا مریضوں کے گردوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔