ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار 155 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس اب تک 237 افراد کی جان لے چکا ہے، جب کہ ماہرین آنے والے ہفتوں کو خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 642 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ مزید 13 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
اس وائرس سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 85 اموات ہوئیں، سندھ میں 73، پنجاب 65، بلوچستان 8 جب کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3 ، 3 افراد اس مہلک وائرس کا شکار بنے۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں جزوی لاک ڈائون ہے، جب کہ اس کی توسیع کی سفارشات بھی سامنے آئی ہیں۔