دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے، متاثرین کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 742 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی۔
مزید 15 افراد گزشتہ 24 گھنٹے میں زندگی کی بازی ہار گئے، یوں اموات کی مجموعی تعداد 224 ہوگئی۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کے 7952 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 2337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ اموات خیبرپختون خوا اور سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ کراچی میں زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر اس وقت ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، جو اپریل کے آخر تک جاری رہے گا، جب کہ بلوچستان حکومت نے لاک ڈائون میں توسیع کر دی ہے۔