اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار 241 تک جاپہنچی جب کہ 486 افراد جاں بحق ہوچکے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9857 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار 315 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوگئی۔
مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 21 ہزار 241 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک 5 ہزار 782 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 8103 جب کہ سندھ میں 7882 مریض ہیں۔ خیبر پختون خوا میں 3288، گلگت میں 372، بلوچستان میں 1321، اسلام آباد میں 464 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 486 ہوگئی۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 136، خیبر پختون خوا میں 185، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔