کورونا بحران: 13 ہزار 328 مریض، 281 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 328 ہوگئی جب کہ اب تک یہ وبا 281 افراد کو زندگیوں سے محروم کرچکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اس وائرس کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی ہے تاہم اس میں سے 3029 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5446 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4615، خیبرپختونخوا 1864، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 245، گلگت بلتستان میں 318 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید 12 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد 281 ہوگئی ہے۔