کورونا بحران نے دنیا کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 40 ہزار سے تجاوز کر گئیں

واشنگٹن: کورونا بحران نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا یورپ پر قہر برسانے لگا، اٹلی اور اسپین میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ 24 گھنٹوں میں 800 سے زیادہ افراد جان سے گئے، برطانیہ بھی لپیٹ میں آگیا۔ ایک دن میں 393 لوگ اپنی جان سے گئے۔
امریکا میں نظام زندگی شدید متاثر رہا ہے۔ تین ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تین چوتھائی آبادی لاک ڈاؤن میں ہے۔
دیگر ممالک میں بھی لاک ڈائون کا دبائو بڑھ رہا ہے، معاشی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں۔