کورونا بحران: مزدور طبقے کے لیے 200 ارب کا پیکیج، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کورونا بحران کے پیش نظر مختلف شعبہ جات میں ریلیف پیکچ کا اعلان کیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کر دیا، جس کے تحت مزدور طبقے کے لیے فوری 200 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ غریب طبقے کو 4 ہزار ماہانہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صنعتوں کو فوری ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیے جائیں گے۔ نچلے طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔  300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔
یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں رہے ہیں، گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ملک میں فیصلے اشرافیہ کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں، غلط فیصلہ کرکے معاشرے میں تباہی نہیں لانا چاہتے.
پناہ گاہوں کو مزید پھیلائیں گے، مکمل لاک ڈاﺅن کردیا، تو غریبوں کو کھانا کون فراہم کرے گا، میں اور میری پوری ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے. برآمد کنندگان کے قرضوں پر سود ملتوی کر رہے ہیں۔

ریلیف پیکیجکورونا