اسلام آبا: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی سندھ کی تعریف کی ہے۔
تفصلات کے مطابق کورونا بحران میں ماہرین سماجی فاصلے کو شرط قرار دیتے ہیں، مگر یہ بحران دو سیاسی مخالفین کو قریب لے آیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کورونا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا، اس معاملے میں سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے۔ اچھے اقدامات کئے جس کے لیے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔