اسلام آباد: کورونا بحران کے باعث بڑھتے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت حرکت میں آگئی، عوام کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اب عوام بجلی اور گیس کے بل تین ماہ کی تاخیر سے جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ اہم اعلان مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ متاثرین کی مدد کے لیے ایک 1200 ارب کا پیکج دیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات کے لیے 5 اہم فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔