کراچی: فلم کی شوٹنگ کے لیے بیرون ملک جانے والے فن کار تھائی لینڈ میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ اداکاروں سمیت 21 پاکستانی 12 دن سے تھائی لینڈ کے علاقے کچنا پوری میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اداکار شمعون عباسی نے اینے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے ساتھ دیگر اداکار محب مرزا، سارا لورین، صنم سعید اور امام سید موجود ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے تھے، لاک ڈاون کی وجہ سے تھائی لینڈ میں پھنس گئے۔
حکومت ہماری مدد کرے اور ہمیں تھائی لینڈ سے نکالنے کے لئے انتظامات کرے۔
اپنی ویڈیو میں شمعون عباسی نے یہ پیغام بھی دیا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گھروں میں رہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر کی عوام کے لیے دعاگو ہیں۔