کراچی: کورونا بحران میں عوام کو خطرات سے باخبر رکھنے اور آگہی فراہم کرنے کے لیے سومورائی کمپنی نے ممتاز مسلم سائنس داں ابن سینا سے موسوم چیٹ بوٹ لانچ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کے کو فائونڈر، بلال قریشی کی جانب سے اس چیٹ بوٹ کے لانچ کا اعلان کیا گیا، جس کے لیے سوشل میڈیا کے اہم ترین پلیٹ فورم واٹس ایپ کو استعمال کیا جائے گا۔۔
بلال قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ طبی عملہ اس بحران کے خلاف مصروف عمل ہے، البتہ ہمیں اپنی کمیونٹی کو باخبر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کو برتتے ہوئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
اس ضمن میں واٹس ایپ کے پلیٹ فورم پر ابن سینا چیٹ بوٹ سروس شروع کی گئی ہے، جہاں مختلف زبانوں میں مفت مشاورت، تصدیق شدہ معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ رکھا جائے گا۔
اس تشخیصی ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اس مرض کی علامات کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔
صارفین اپنے موبائل میں یہ نمبر (00923008436823) ابن سینا کے نام سے محفوظ کرکے یا پھر اس لنک پر کلک کرکے bit.ly/ibnsinabot واٹس ایپ پر اپنی گفتگو اور معلومات کے حصول کا آغاز کرسکتے ہیں۔