کراچی: کورونا بحران کے منفی اثرات پاکستان کی معیشت پر ظاہر ہونے لگے، ڈالر 168 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
کورونا کی وبا نے سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے منفی رجحان کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی۔
جمعے کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 87 پیسے بڑھ گی اور ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے تک جاپہنچا۔