اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے جنم لینے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی، یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی ٹیم کے اجلاس میں کیا گیا۔
پیکیج کے مطابق 70لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
ساتھ ہی ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پییکیج منظور کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک میں بحرانی کیفیت ہے۔ سندھ کے پعد پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ہے۔