اسلام آباد: پاکستان میں 3892 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 380 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 141 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 60 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات 3 ہزار 755 ہوگئیں جب کہ 77 ہزار 754 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مصدقہ مریض 72 ہزار 656 ہیں۔ پنجاب میں 69 ہزار 656، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، اسلام آباد میں 11 ہزار 483، گلگت میں ایک ہزار 337 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ کیسز 892 ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں ایک ہزار 516 لوگ اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 1124، خیبر پختونخوا میں 855، بلوچستان میں 106، اسلام آباد میں 108، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں 23 لوگ کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔