کورونا بحران: اموات 253، متاثرین 11 ہزار 764

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار 764 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ مہلک وائرس اب تک 253 افراد کی جان لے چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد وشمار نے 785 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 932 ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 16 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی تعداد 253 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں کورونا سے 89، سندھ میں 75 ، پنجاب 73 اور بلوچستان میں 10 اموات ہوئیں۔
یاد رہے کہ اب تک ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

CoronaVOSکورونا بحران