روم: دنیائے فٹ بال کے ممتاز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مداحوں کے دل جیت لیے، چار ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی کلب جووینٹس سے کھیلنے والے پرتگال کے معروف کھلاڑی رونالڈو، ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچ ماریزیو سری نے 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا بحران کی وجہ سے وہ انتظامیہ سے چار ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے، اس سے کلب انتظامیہ کو 90 ملین یوروز کی بچت ہوگی۔
جووینٹس کلب کی جانب سے کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اٹلی ان ممالک میں شامل ہے، جو کورونا سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔