اسلام آباد: عدالت عظمی کا کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جو 18 مئی کو سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 18 مئی کو کورونا ازخود نوٹس پر سماعت کرے گا۔ اس کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیکریٹری صحت اور چیف سیکریٹریز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
کورونا ازخود نوٹس پر سماعت کے لیے جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود اب فاضل بینچ کا حصہ بن گئے ہیں۔