کورونا کی دوسری لہر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 100 افراد ہلاک ہوگئیں جب کہ 4 لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ تفصِلات کے مطابق شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 9 ہزار 250 ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 23 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت ہے تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک دن میں مزید 62 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ برازیل بھی بد ستور ہلاکتوں کے حوالے سے تیسرا ملک ہے جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار ہوچکی ہیں