کورونا، ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار576 تک پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 47اموات ہوچکی ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 1 ہزار303 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار576 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 43ہزار618 ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38ہزار737ہے۔جبکہ 8لاکھ 73ہزار543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار457 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار196، خیبرپختونخوا 4 ہزار194، اسلام آباد 769، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 560 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔