کووِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے اب تک 92 لاکھ 2 ہزار 500 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی،چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 880 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے جبکہ 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 49 لاکھ 53 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 363 اموات ہوئیں، جس کے بعد امریکا میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 122,611 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 31 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 51,407 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 11 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 748 ہلاکتیں ہوئیں۔برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 42,647 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے،
اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,657 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 83 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 127 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 اموات ہوئیں۔
فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,663 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,324 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیرو، ایران اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، امریکا اور انڈیا میں 300 سے زائد اموات، برازیل میں 700 سے زائد، جب کہ میکسیکو میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے