نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔ تفصِلات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کےدوران ایک ہزار167 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 14 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6ہزار849 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 965 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 36ہزار260 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 430 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افرادکی تعداد3لاکھ15ہزار446 ہوگئی ہے۔
خیال رہے این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔