دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ90 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 28 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہی۔ عالمی اداراے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 27 لاکھ 13 ہزار 554 ہو چکی ہیں
۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا کے اعتبار سے امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وقت مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 104 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 5 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔جبکہ ایک مدت تک بھارت دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد تیسرے نمبر پر جاچکا ہے جبکہ برازیل تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس وقت کورونا کیسز کے تعداد سب سے زیادہ ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 90 ہزار 525 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔