آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن نے اپنا نرخنامہ جاری کردیا۔ روٹی کا وزن 250 سے بڑھا کر 300 گرام جبکہ قیمت 30 روپے کردی۔ تفصِلات کے مطابق انتظامیہ نے روٹی کا وزن 250 جبکہ قیمت 20 روپے مقرر کی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔صیلات کے مطابق سرکاری انتباہ کے باوجود نان بائی مہنگے داموں روٹی فروخت کررہے ہیں، 20 روپے سے زائد وصول کرنے پر کارروائی کا اعلان صرف اعلان رہ گیا۔صوبہ بلوچستان میں انتظامیہ نان بائیوں کے آگے بے بس ہوگئی،سرکاری نوٹی فکیشن کے باوجود روٹی کی 30 روپے میں فروخت جاری ہے۔