لاہور: عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی بنیادوں کو کھا چکے ہیں، سابق ادوار میں یہ ‘ٹڈی دل’ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرتے رہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں، ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے، پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ ہر سطح سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے، کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔