نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 37 ہزار 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 946 تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 46 مریضوں کی جان لی ہے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے دو ہزار 348 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔