کرونا سے متعلق وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: کرونا وائرس کے خلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ جس میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جب کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

کروناوزیراعظم