کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ نے عوام سے آئندہ 3 روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔
وزیراعلیٰ سید مُراد علی شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آئندہ تین دن تک سب مکمل طور پر آئسولیشن میں جائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا گھروں میں رہناخود آپ اور ہم سب کے لیے ضروری ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں اتوار سے کرفیو کے نفاذ کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کراچی میں کرفیو کی خبریں غلط ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا مگر عوام سے صرف گھروں پر رہنے کی اپیل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہفتہ، اتوار اور یوم پاکستان کی عام تعطیل پر گھروں میں رہیں اور اِن تعطیلات میں باہر نکلنے سے باز رہیں۔