کراچی کے ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے زور پکڑ لیا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ضلع شرقی کے بعد ضلع غربی میں بھی پابندیاں اوراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیآ۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور این سی اوسی کی ہدایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرغربی نے ضلع بھر میں پابندیاں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔تفصِلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرغربی کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کردئیے جائیں جبکہ اسپتال، میڈیکل اسٹور اور صحت کے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔حکمنامہ میں یہ بھی کہا گیآ ہے کہ کورونا متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا اور تمام محدود مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ڈپٹی کمشنرغربی نے پبلک ٹرانسپورٹ،بس اسٹاپ اورمارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیتے ہوئے کہا تمام تفریحی گاہیں اورپارکس شام 6 بجے بند کردیے جائیں، جاگنگ ٹریکس والے پارکس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Lockdown