کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں تھانہ زمان ٹاؤن کے پولیس اہلکار نے دوکانداروں سے پیسے چھین لیے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے شہری کا کہنا ہے کہ ابراہیم حیدری کے علاقے کراسنگ پر پولیس اہل کار مپینہ طور پر دکان داروں سے پیسے چھین لیتے ہیں اور پان کے کیبنوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔
کورنگی کے شہریوں نے پولیس کے کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کےلئے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی کورنگی سے اپیل کی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں، ذمے داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔