کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 35 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بچے کو فوری طور پر اسپتال میں بچوں کے یونٹ منتقل کردیا گیا جب کہ نومولود کا وزن 3.1کلوگرام ہے۔
پروفیسر سعید خان کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہرسمیت باقی خاندان کے افراد کورونا سے محفوظ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نومولود کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کےلیے بچے کے خون کے نمونے لیے گئے تھے اور نومولود کے مزید تشخیصی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔