کراچی: لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں گرکر تباہ ہوگیا، 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز لینڈنگ سے قبل رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگئی۔
سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ حادثے کے شکار طیارے میں 90 سے زائد مسافرسوار تھے۔
طیارے میں فنی خرابی پیدا کی اطلاعات ہیں۔ طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا۔
عینی شاہدین کے مطابق گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
واقعے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی حکام موقعے پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حادثے میں اب تک 86افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
طیارے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہوچکی ہے۔