کراچی: پولیس اہل کاروں کا ڈاکٹرز کو سلیوٹ

کراچی: کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس اہل کاروں نے ڈیوٹی پر جاتے ڈاکٹرز کو سیلوٹ کرکے خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی ڈاکٹرز اگلے محاذ پر لڑ رہے ہیں، پوری قوم ان کے جذبے کی قدر دان ہے۔ کراچی پولیس نے بھی آج اپنے ان ہیروز کو سیلوٹ پیش کیا۔
پولیس حکام کے مطابق کورنا کی جنگ میں ڈاکٹرز اہم کردار ادا کر رہے ہی۔
خیال رہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس کو ڈاکٹرز کو سلیوٹ کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی تھی۔
یاد رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کورونا نے پاکستان کی بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔
اب تک سات ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جب کہ متاثرین کی تعداد ہزار کو تجاوز کر گئی ہے۔