کراچی: ایک طرف سورج آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے عذاب سے کم نہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں 12/13 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بنادی گئی ہے۔ بجلی کے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، یہ کسی بھی وقت چلی جاتی ہے۔شہری اس پر خاصے بے حال دکھائی دیتے ہیں۔ جن کا روزگار بجلی سے منسلک ہے، وہ اس سے زیادہ متاثر دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ بند نہ کی تو سخت ایکشن لیں گے۔ انہوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت بھی کی۔