کراچی میں کوروناوائرس کے 17 نئے مزید کیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 181 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 181 ہوگئی۔جبکہ سندھ بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔ شہر قائد میں کرونا وائرس سے متاثرہ 170 افراد زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ 14 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔