کراچی میں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی: شہر قائد میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 مئی کو بدین ماتلی میں ایک سماجی شخصیت کا قتل ہوا تھا، جس میں را ملوث تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واردات 9 اور 10 مئی کے تنازع کے دوران کی گئی، عمیر اصغر، سجاد اور شکیل گرفتار ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں سنجے کمار عرف فوجی نے خطیر رقم شیخوپورہ کے سلمان کو بھیجی، سلمان نے دیگر ملزمان کے ساتھ حیدرآباد میں ملاقات کی، اس کے بعد تین ملزمان ماتلی گئے جہاں واردات کی۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے کہا کہ واردات کے بعد سلمان کراچی ایئرپورٹ سے نیپال فرار ہوا، طلحہ اور عمیر کو 22 اگست کو گرفتار کیا، ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون آمد کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ را نے ایک علیحدگی پسند تنظیم کو بھی استعمال کیا، را پہلے بھی دہشت گردی کی وارداتیں کرواچکی ہے۔

Additional IG CTD SindhAzad KhanIndian Agency RawkarachiNetwork CaughtPress conference