محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔صبح کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب73فیصد،اور رفتار12کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گیا۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ، گجرات اور فیروز والا میں بارش اور سانگلہ ہل اور اس کے گرد و نواح میں تیزآندھی کے ساتھ بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آئندہ3روز تک مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔