پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران 100کلو گرام آئس تحویل میں لے لی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کرکے کی100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت38لاکھ ڈالر جبکہ 60 کروڑ98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپی بنتی ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی میں منشیات اسمگل ناکام کردی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔