کراچی: کورونا کے پھیلائو کے پیش نظر سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کراچی کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کر دیا، رضاکاروں سے بھی آگے آنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہنگامی صورت حال کے پیش نظر کراچی کے ایکسپو سینٹر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
سول وعسکری حکام نے سینیٹر میں حفظان صحت کے اصولوں کی پاس داری یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔
ساتھ ہی سندھ حکومت نے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک فارم جاری کیا ہے۔
قرنطینہ سینیٹر میں کام کرنے والے افراد اس فارم کو بھر کر طبی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
رضا کار فارم حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔