کلفٹن سے مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی لڑکی اور ملزم کے درمیان فون پر رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ملزمان اور لڑکی کے درمیان واقفیت تھی جبکہ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کے ساتھ لڑکی نے مزاحمت نہیں کی اور ملزمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نظر آئی جبکہ مرکزی ملزم جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے مرحوم پارلیمینٹیرین کا بیٹا ہے۔