کراچی، مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 15اگست کے بعد پانچواں اسپیل بھی آنے کو تیار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت29.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 15اگست کے بعد شہر میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد متوقع ہے کراچی میں15اگست کے بعد تیزبارشوں کا قوی امکان ہے۔