کراچی، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سردی کی نئی لہر متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک جانےکا امکان ہے، سائیبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں کے نتیجے میں صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ موسم کا حال بتانے والے ادارے نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کراچی میں دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے، تاہم ان دنوں مطلع جزوی ابرآلود اور رات کے وقت موسم سرد رہے گا۔