کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی پھر نایاب ہوگئی ہے کئی مضافاتی علاقوں میں پوری رات بجلی نا ہونے کی شکایات ہیں، لوڈشیدنگ سے تنگ شہریوں نے گارڈن روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیوکراچی، لیاقت آباد، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گارڈن ایسٹ، دھوبی گھاٹ،کھارادر، لیاری، کیماڑی اور کلفٹن میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دوسری جانب متعدد علاقے 24 میں سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پریشر کم ہونے کے باعث گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنا پڑے جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگاواٹ کم ہوگئی ہے۔