کراچی: کورونا وبا کے باعث شہر قائد میں اسپورٹس ارینا کی تعمیر کا کام بھی رک گیا، 2005 میں شروع ہونے والے نیشنل کوچنگ سینٹر میں باکسنگ جمنازیم کا کام پھر ٹھپ ہوکر رہ گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی میں باکسنگ ارینا کا کام پھر سے ٹھپ، اس بار وجہ کورونا وبا بن گئی، 2005 میں شروع ہونے والا پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہونا تھا، مگر 15 سال بعد بھی نہ بن سکا۔ یوں چار کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ سے زائد تک پہنچ گئی۔
پہلے پی ایس بی کی عدم دلچسپی اور اب کورونا آڑے آگیا، حالت تو یہ تھی کہ دسمبر 2019 تک کروڑوں روپے لگنے کے باوجود بھی عمارت کھنڈر کا منظر پیش کرتی تھی۔ تاہم اس کے بعد کچھ کام ضرور نظر آئے۔ این سی سی انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ باکسنگ ارینا کا کام 95 فیصد مکمل ہوچکا
کورونا کے باعث مشکلات ہیں۔
بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ اس پروجیکٹ میں انڈور گیمز بھی ہوں گے جب کہ 2 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔