کراچی میں مون سون بارش کے چھٹے اسپیل کا دورانیہ بڑھ گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں25 اگست کو گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش ہوسکتی ہے جس کے باعث سندھ بھر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دباؤ پہلے سے موجود ہے جو گزشتہ دنوں کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنا جب کہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ جو بھارت راجستھان پر موجود تھا وہ بھی سندھ میں داخل ہوچکا ہے۔ہوا کے دونوں کم دباؤ کے میلاپ سے مون سون کا سسٹم طاقتور ہوگا جس کی وجہ سے آج سے 28 اگست تک ابتدا میں تیز جب کہ بعد ازاں معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے۔