کراچی میں کورونا کے باعث بند تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیس شعبہ ڈرائیونگ لائسنس نے سفارشات حکومت کو ارسال کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے اجازت ملتے ہی برانچز عوام کے لیے کھول دی جائیں گی، ڈی آئی جی ڈی ایل کا تمام برانچز کو عملے کے لیے 27 جون سے کھولنے کا حکم دیا ہے۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام لائسنس برانچز 3 ماہ سے بند ہیں اور لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد لائسنس بنوانے کے لیے فکر مند ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ لائسنس برانچز کھولے جانے کے بعد آپریشن محدود رکھا جائے گا۔